مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ سزائے موت بحال کرنے کے لئے آمادہ ہے اور وہ ناکام فوجی بغاوت میں ملوث افراد کی سزائے موت کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری کی سفارش کریں گے۔
ترک صدر نےانقرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت یہ تجویز پارلیمنٹ میں لے کر جائے گی۔ اور مجھے یقین ہے کہ پارلیمنٹ میں اس کی منظوری مل جائے گی، جب پارلیمان کا فیصلہ مجھ تک آئے گا تومیں اس کی توثیق کر دونگا۔
ترکی میں 15جولائی کو حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کی گئی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ بغاوت کے الزمات میں اب تک 87 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار یا نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ سزائے موت بحال کرنے کے لئے آمادہ ہے اور وہ ناکام فوجی بغاوت میں ملوث افراد کی سزائے موت کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری کی سفارش کریں گے۔
News ID 1867948
آپ کا تبصرہ